عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں کو للکارتی پھر رہی ہیں ، 4سے 6 مہینے میں نواز شریف کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
پیرس میں جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں گھومتے تو نظرآئیں گے، لیکن پاکستان میں سیاست کرتے نظرنہیں آئیں گے۔
لاہور کےحلقہ این اے 120 کے باسیوں کو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وہ چوروں اور ڈاکوؤں کاساتھ دیں گے تو بدمعاشوں کو بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔