کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صرف جاتی امراء کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ کراچی میں حالیہ بارش میں44افراد جاں بحق ہو گئے مگر افسوس وزیراعظم نے نہ ہی لواحقین کیلئے جانی و مالی نقصان کے ازالے کا اعلان کیا نہ ہی افسوس کا اظہار کیا۔وہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وسیم آفتاب نے مطالبہ کیا کہ حالیہ بارشوں میں 44افراد جاں بحق ہوئےگورنر سندھ کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کریں ۔