اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کل سینئر لیڈر شپ کا خصوصی اجلاس منصورہ میں طلب کرلیاہے جس میں احتساب سب کا تحریک کو آگے بڑھانے اور اس سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ پاناما لیکس کے 436 اور بینکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں اور این آر او کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا محاسبہ کیا جاسکے ۔ اجلاس میں ماہرین قانون اور سینئر وکلا کا ایک پینل بھی تشکیل دیا جائے گا جس کے لیے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ کی خصوصی ذمہ داری لگادی گئی ہے ۔