ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس لائن ملتان میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے پولیس قومی رضا کاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ محرم الحرم کی فول پروف سکیورٹی کے سلسلے میں 600 قومی رضا کاروں کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔سی پی او ملتان محمد سلیم نے نئے بھرتی کئے گئے قومی رضاکاروں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے سلسلے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں انہوں نے قومی رضاکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ محرم الحرام کی ڈیوٹی پولیس کے شانہ بشانہ چاک و چوبند ہو کر کریں۔سی پی او ملتان محمد سلیم نے پولیس قومی رضا کاروں کو فوری تھانہ جات میں تعیناتی کے احکامات صادر کئے۔