آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍شعبان المعظم 1439ھ 20؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
No Military Solution Of Afghanistan Pak Afghan Agreed

پاک افغان ٹریک ٹو مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

مذاکرات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ نہیں، اسے کوئی ذمے داری نہیں لینی چاہیے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحت خطے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے، امن کے لیے طالبان کو ملنے والا پیکیج بہت اہم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے دو روزہ غیر رسمی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذاکرات صرف افغانستان میں ہوں، کسی اور ملک میں نہ ہوں، امن تجاویز دونوں جانب سے پہلے تحریری طور پر بھیجی جائیں گی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں