سکھر (بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی شہید بھٹو یوتھ، سپاف ضلع سکھر کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں انصاف نہ ملنے کے خلاف فوارہ چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت یاسین احمد جتوئی، ہیرو شیخ، حماد اللہ جتوئی ودیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 21سال قبل ہمارے قائد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو کراچی کلفٹن میں ان کے گھر کے باہر ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ وہ مزدور، کسان، طلبہ اور غریب عوام کی بات کرتے تھے اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے تھے ۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ شہید میرمرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کے قتل کیس کا از خود نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔