سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کی رہائشی خاتون مسمات شمیم اختر نے روہڑی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ با اثر شخص نے میرے بیٹے شہریار علی سے کاروبار کرنے کے لئے رقم لی تھی جو واپس مانگنے پر اس نے میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرا لیا ہے جبکہ پولیس بھی بیٹے کی رہائی کے لئے رشوت طلب کررہی ہے۔ میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر شخص اور پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔