• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،انٹیلی جینس بیورو اور وزارتوں کے دفاترغیرمحفوظ

Supreme Court Intelligence Jurisdiction And Ministry Offices Are Unsafe

سپریم کورٹ،انٹیلی جینس بیورو اور وزارتوں کے دفاتر سمیت اسلام آباد میں1200 سے زائد اونچی عمارتیں غیر محفوظ قرار دے دی گئیں، آگ سے بچاؤ کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے فہرست جاری کردی گئی ۔

159 اہم سرکاری دفاتر سمیت ایک ہزار 261نجی دفاتر میں آگ سے بچاؤ کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، سپریم کورٹ،انٹیلی جینس بیورو اور تمام وزارتوں کے دفاتر بھی غیر محفوظ قرار دیے گئے ہیں ۔

اسلام آباد ریڈ زون میں قائم عوامی مرکز میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد شہر اقتدار میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا معاملے نے سر اٹھایا تو میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے آخرکار شہر میں غیر محفوظ عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔

تازہ ترین