عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ نواز شریف کو اس جگہ پہنچانے والی مریم نواز ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں دونوں شریف برادران اور بچے شامل ہیں ،اسحاق ڈار نےایک ہزار 242ملین ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا میں نے اپوزیشن لیڈر بننے سے انکار کر دیا،سڑکوں کی سیاست ختم اور آئین وقانون کی سیاست دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ چار مہینے بہت اہم ہیں،میں اکیلا حدیبیہ کا کیس لایاہوں،عمران خان کو بھٹو کی طرح کوئی کرپٹ نہیں کہہ سکتا۔