عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانےسے کام لے رہی تھی، دیکھیں گے حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے، حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندان کے لیے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآؤں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔
انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں اللہ ہمارے ساتھ ہے ، شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔