پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نااہلی کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں، بلاوجہ نا اہلی کی باتیں کرنے والوں کی قلعی کھل گئی ہے۔
دربار حضرت بہاؤالدین زکریاؒ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے آئے ہیں آج کے فیصلے کے بعد ووٹرز کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہو گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ذاتی طور پر کوئی اختلاف نہیں لیکن ڈر صرف مک مکا کا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی کار کردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، اسے اپنی زمہ داری پوری کرنی چاہیے، کرپشن کو بے نقاب کرنا ہو گا۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی دمہ داری ہے، ابھی وقت ہے، امید کرتے ہیں کہ ریفارمز ہو گی۔
انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 ن لیگ کا وراثتی حلقہ ہے، ہمارا مقابلہ کسی ایک شخصیت سے نہیں بلکہ حکومت کی مشینری سے ہے۔