کراچی( اسٹاف رپورٹر) چوتھے کراچی پیزا ہٹ گیمز جمعے کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں خوبصورت اور پروقار تقریب میں شروع ہوگئے، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا جو پیر تک جاری رہیں گے، گیمز میں نیپال کے کھلاڑیوں بھی حصہ لے رہے ہیں۔گیمز کے پہلے دن باسکٹ بال گرلز میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جوڈو گرلز 40کیٹیگری میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی علیشا خان نے پہلی پوزیشن ، ویسٹ کی نمرہ دوسری، اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ایمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، -40کیٹیگری میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سعدیہ نے پہلی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی سویرا نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عزیزیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ -48 میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عقیبہ نے پہلی ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عشرت جہاں نے دوسری، جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈج بال گرلز کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 38پوائنٹس کے ساتھ پہلی ڈسٹرکٹ سائوتھ نے 24پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے 20پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرم ریسلنگ گرلز کے مقابلوں کے -50kg کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی خلوص خان پہلی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی نوشابہ نے دوسری، جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی آرزو خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ -55kgکیٹیگری کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اقراء شاہ نے پہلی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مہوش نے دوسری، جبکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کی اقرار ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔-60kg کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مریم اعجاز نے پہلی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ظہرہ نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ارم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سید ناصر حسین شاہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا شہر اپنے آپ کو ثابت کر رہا ہے اور یہاں سیکڑوں کھلاڑی اور ہزاروں شائقین اسپورٹس کی موجودگی خوش آئند بات ہے او ر پوری دنیا دیکھ لے کہ کراچی میں کھیلوں کے میدان کس طرح آباد ہیں اور ناصرف یہ کہ یہاں مرد کھلاڑی بلکہ خواتین کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس مارچ پاسٹ میں نظر آئی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی تمام اسپورٹس فیڈریشنز اور خصوصاً پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی کھیل کا انٹرنیشنل مقابلہ کراچی میں کرانا ہو تو ہم بارہ گھنٹے کے نوٹس پر تیار ہیں ۔
قبل ازیں گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین محمد اسلم خان ، آرگنائزنگ سیکریٹری خالد رحمانی، نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ تقریب کی نظامت غلام محمد خان نے اورقدسیہ راجہ نے کی، جبکہ ایم نسیم نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔مارچ پاسٹ کی قیادت ڈسٹرکٹ سینٹرل کی باکسنگ ایسوی ایشن کے صدر عظمت اللہ خان نے کی ۔
تقریب میں خلیل احمد نینی تال والا ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، بیگم اسماء علی شاہ، وسیم ہاشمی، خرم عارف، گلفراز احمد خان،، سہیل عابدی،،شاہ نعیم ظفر،کاشف فاروقی ، نوشاد احمد خان، ، گلزار فیروز،محمد علی، سید محفوظ الحق اور دیگر نے شرکت کی۔ شائیقین نے گیمز کی مشعل روشن نہ کرنے اور کھلاڑیوں سے حلف نہ لینے کے فیصلے پر حیت کا اظہار کیا،اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے ملی نغمے گائے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی نے عالمی الیون کے کھلاڑیوں کی قد آدم تصاویر میدان میں رکھ کر خوش آمدید کہا۔فضاء میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔