• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی سے وفاقی وزراءسعد رفیق اور زاہد حامد کی ملاقات

Todays Print

اسلام آباد(آئی این پی)چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی سے وفاقی وزراءسعد رفیق اور زاہد حامد نے ملاقات کی ،ملاقات میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس نظر ثانی درخواستیںمسترد کرنے، ملکی اداروں میں گرینڈ ڈائیلاگ اور مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے مابین غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بات ہوئی‘ذرائع کے مطابق ملکی اداروں میں گرینڈ ڈائیلاگ پر وفاقی وزراءنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خیر مقدم کرنے کا پیغام پہنچایا اور اس حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ۔

جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزراءسعد رفیق اور زاہد حامد نےچیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ میں پانامہ کیس نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، وفاقی وزراءنے چیئر مین سینیٹ کی جانب سے ملکی اداروں میں گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش کو سراہا اور اس پیشکش کو حقیقی جامع پہنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی‘ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزراءنے سینیٹ میں وزراءکی حاضری یقینی بنانے سمیت ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین