• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے،شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افغان قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق،  امریکا اور افغانستان کے سفیروں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ روز الگ الگ ملاقات کی۔ افغان سفیر حضر ت عمر زخیل وال نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے خطے میں بالخصوص افغانستا ن میں امن اور استحکام کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے افغان قیادت میں مصالحتی عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ افغان سفیر نے افغان حکومت کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں نمایاں تاریخی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی رابطے استوار ہیں۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے مشترکہ مقاصد کے حصول او رباہمی دلچسپی کے ایشوز کو آگے بڑھانے کے لئے  رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کئی عشروں پر محیط پاک امریکا تعلقات کو کثیر الجہتی  رابطوں کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

تازہ ترین