مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 میں ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے، نوازشریف اور انکے بیٹے واپس نہیں آئیں گے۔
لاہورسے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ اورنوازشریف 12سال اکھٹے رہےہیں ان کی فطرت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے نوازشریف اور ان کے بیٹے واپس نہیں آئیں گے، وہ غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ کس بنیاد پر کررہے ہیں کسی اور وقت بتائیں گے۔