• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال 2018:روس میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

زیورخ (نیوزڈیسک) آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں روس میں ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، میگا ایونٹ 14جون سے شروع ہو گا۔ فیفا نے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تمام تر تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز جمعرات سے ہو گیا ہے جو کہ 12اکتوبر تک جاری رہے گا، شائقین فیفا کی ویب سائٹ پر ہر میچ کیلئے الگ الگ ٹکٹوں کی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے دوسرے مرحلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں شائقین 5دسمبر سے 31جنوری تک ٹکٹیں حاصل کر سکیں گے جبکہ دوسرے حصے میں 13مارچ سے 3اپریل تک مداحوں کو ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین