سکھر (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے علاقے تنگوانی کے رہائشی دیدار باچکانی نے بچوں کے ہمراہ زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد کی جانب سے ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور آئے روز ہمیں بلاجواز ہراساں اور پریشان کیا جار ہاہے جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ہماری جانوں کو خطرہ ہے، بالا حکام سے اپیل ہے کہ زمین سے قبضہ ختم کرایاجائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔