• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کی طرف سے شیخ رشید کیخلاف دائر دعویٰ کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی

 راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی طرف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف دائر دعویٰ کی سماعت وکیل صفائی سردار عبدالرازق کی طرف سے جواب کی تیاری کیلئے مہلت طلب کئے جانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25ستمبر تک ملتوی کر دی، حنیف عباسی نے اپنے کونسل کے ذریعے شیخ رشید احمد کے خلاف دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے عوامی اجتماعات میں خطاب کے دوران مجھے منشیات فروش کہتے ہوئے غیرشائستہ الزامات عائد کئے ہیں جس سے درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ 

تازہ ترین