راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے ہفتہ کے روز 34مقدمات کا فیصلہ سناکر دیگر کیسوں میں 45شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، گزشتہ روز سیشن کورٹس نے قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے اسی نوعیت کے دیگر کیسوں میں 24شہادتیں ریکارڈ کیں، جبکہ منشیات کے سولہ مقدمات نمٹا کر دس افراد کے بیانات کو قلمبند کیا گیا۔علاوہ ازیں سول اور نگرانی کی آٹھ اپیلوں پر فیصلے دیئےگئے جبکہ سول کورٹس نے مختلف نوعیت کے آٹھ دیوانی مقدمات کا فیصلہ سناکر دیگر کیسوں میں 9گواہ قلمبند کئے۔