• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو، آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق

کوٹ ادو(این این آئی)کوٹ ادومیں آئل ٹینکر میںدھماکےسے3افراد جاںبحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران پیش آیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ٗحادثے میں3 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد بری طرح جھلس گئے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھرمل پاور ہائوس کے قریب پیش آیا جب آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کی جا رہی تھی ٗ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی چار دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تازہ ترین