وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے عسکری محاذ پر اشتعال انگیزی کی، بھارت نے اپنے عوام کو گمراہ کرنے کےلیے پروپیگنڈا مہم شروع کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر فیک نیوز سے ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بھرپور طریقے سے بےنقاب کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ہونے سے بھارت کو مزید ہزیمت اٹھانا پڑی، جھوٹے بیانیے سے ناکامی چھپانے کی بھارتی کوشش پوری دنیا نے دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے میں ناکامی سے بھارت کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔