پاکستانی صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دیے گئے منہ توڑ دفاعی جواب کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے اور حالات حاظرہ پر اپنی منفرد رائے رکھنے کے سبب شہرت رکھنے والی شخصیت ریحام خان نے پاکستان کی حالیہ تاریخی جیت پر ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خوب چہچہاتے ہوئے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریحام خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ عمدہ ہے، اب تو فرانس کے حکام نے بھی مان لیا کہ پاک فضائیہ نے رافیل جنگی طیارے مار گرائے، ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا جیسا پاک فضائیہ نے کر دکھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ناصرف دشمن کو دھول چٹائی ہے بلکہ تاریخ بھی رقم کی ہے۔
ریحام خان نے اپنی اس ویڈیو کے اختتام پر پاک ایئرفورس اور پاکستان کے حق میں نعرہ بھی لگایا ہے۔