غیر ملکی ہنر مند کارکنوں پر انحصار کرنے والے برطانیہ کے آجروں کو ویزا کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیرون ملک سے انجینئرز، انفارمیشن ٹکنالوجی کے پیشہ ور افراد اور ٹیلی کمیونیکیشن کے عملے کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھنے والے آجروں کو نئے اقدامات کے حصے کے طور پر گھریلو افرادی قوت کی تربیت میں اپنی سرمایہ کاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کا مقصد برطانیہ میں نیٹ مائیگریش کو کم کرنا ہے۔
حکومتی وائٹ پیپر کے مطابق ممکنہ طور پر غیر ملکی لیبرز پر انحصار کرنے والے مخصوص شعبوں کے لیے نئی شرائط جلد وضع کی جائیں گی۔
وائٹ پیپر کے مطابق یہ اقدامات غیر ملکیوں کی ضرورت سے زائد امیگریشن کو قابو کرنے کےلیے کیا جارہا ہے، گزشتہ انظامیہ کے دور میں ہجرت کرنے والوں کی تعداد سالانہ 9 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ان اعداد و شمار کو کم کرنے کےلیے دباؤ کا سامنا ہے۔