• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کرنے کی تجویز منظور ،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سےورکنگ پیپر طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی میں ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے پندرہ دنوں میں ورکنگ پیپر طلب کرلیا ہے۔جبکہ مری میں محکمہ تعلیم کی 12کنال اراضی پر ٹریننگ کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ راولپنڈی میں محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے کیلئے انہوں نے ایک تجویز محکمہ تعلیم کو بھجوائی تھی۔جو سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے منظور کرلی ہے اور دو ہفتوں میں جگہ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ورکنگ پیپر طلب کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن کمپلیکس کیلئے دو تین جگہیں زیر غور ہیں۔جن میں ڈینیز ہائی سکول کی اراضی بھی شامل ہے۔ایجوکیشن کمپلیکس کے بعد تمام دفاتر ایک جگہ قائم ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مری میں بھی موجود بارہ کنال اراضی پر ٹریننگ ونگ بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔
تازہ ترین