اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی روڈیو زرز میں ٹریفک قوانین سے متعلق بڑے آگاہی مہم پیر کوبھی جاری رہی۔ اس حوالے سے مری روڈ پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا، روڈ یوزرز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پمفلٹس اور آگاہی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ایجوکیشن ونگ کے افسران نے موٹر سائیکل سواروں کو دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہننے کی اہمیت، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے نقصانات، دائیں یا بائین ٹرن اور لین تبدیل کرتے وقت اشاروں کا استعمال،تین سوار ہونے سے حادثہ ہونے کے امکانات، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال اور میسیجز کرنے کے نقصانات،پارکنگ قوانین سے آگاہی، موڑ موڑتے وقت رفتار کم کرنا، اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی اس کے علاوہ روڈ یوزرزکو بریفنگ دی کہ ’’ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی سفر کو آسان بناتی ہے۔ روڈ حادثہ سے بچائو ممکن ہے۔ دوسرے روڈ یوزرز کے لئے آسانی او ر اپنے لئے ٹریفک پریشانی ختم ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ڈبل پارکنگ کے نقصانات، اور دیگر قوانین شامل ہیں سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی گئی۔