• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی جانب سے ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر،سماعت آج ہوگی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزا پانے والے سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی جانب سے ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں جن کی سماعت آج جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامرپر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا ،دونوں افسرو ں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مختلف دفعات کے تحت سترہ سترہ سال قید اور مجموعی طور پر دس،دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف دونوں افسران نے اپیلیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔ملزمان نے اپنے کونسل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ کے ذریعے ضمانت پر رہا ئی کے لیے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت کی جانب سے انکے خلاف فیصلہ حقائق کے خلاف ہے انہوں نے نہ تو کوئی شہادت ضائع کی اور نہ ہی بے نظیر بھٹو قتل کیس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جبکہ انکی کوششوں سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

تازہ ترین