• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ،37درجے ترقی، زرینہ63ویں پوزیشن پر فائز

پیرس (نیوز ڈیسک) ٹینس کی نئی عالمی ریکنگ میں اسپینش راج برقرار ہے۔

مینز سنگلز میں رافیل نڈیال جبکہ ویمنز سنگلز میں ان کی ہم وطن گاربین مگروزا بدستور ٹاپ پوزیشنز پر براجمان ہیں۔

جاپان اوپن کی صورت کیریئر کی پہلی ڈبلیو ڈیاس نے ایک ہی جست میں37درجے کی چھلانگ لگا کر63ویں پوزیشن پر قدم رکھ دیئے۔

اسی طرح گذشتہ ہفتے کیوبک سٹی ویمنز ٹینس کی فاتح بلجیم کی ایسون وان یوٹنواک نے بھی30درجے ترقی ملنے پر68ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ بھی ان کا پہلا ٹائٹل شمار ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئی ٹینس رینکنگ میں اسپینش راج برقرار رہا۔ ویمنز سنگلز میں حسب سابق اس ہفتے بھی گاربین مگروزا نمبرون ہیں۔ سیمونا ہالیپ دوسرے اور یوکرینی پلیئر الینا سویٹولینا تیسرے نمبروں پر فائز ہیں۔ سابق ورلڈ نمبرون کیرولینا پلسکووا نے اس بار بھی چوتھی پوزیشن پر قدم جمائے رکھے۔ تجربہ کار وینس ولیمز پانچویں پوزیشن نمبر پر رہیں۔ کیرولین ووزینسکی چھٹے، جوہانا کونٹا ساتویں اور سویٹلانا کزنٹسووا آٹھویں نمبروں پر رہیں۔ ڈومنیسکا سبولکوانے نے نویں جب کہ فرنس اوپن چیمپئن لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکوٹاپ10کی آخری شریک بنی ہوئی ہیں۔ اگنیسکا ریڈوانسکا نے11ویں پوزیشن سنھالے رکھی۔ میڈیسن کیز12، پیٹرا کیوٹوا13، اینجلیک کیربر14اور کرسٹینا میلڈینووک15ویں نمبر پر رہیں۔ امریکی پلیئر کوکووینڈی ویگ16، یو ایس اوپن چیمپئن سلون اسیفنز17ویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ اناستاسیجا سیواسٹووا18، الینا ویسٹینا19 اور کیرولین گارشیا20ویں نمبروں پر رہیں۔ اس کے علاوہ جاپان اوپن کی صورت کیریئر کی پہلی ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیتنے والی قازقستانی پلیئر زرینہ ڈیاس نے ایک ہی جست میں37درجے کی چھلانگ لگاکر63ویں پوزیشن پر قدم رکھ دیئے۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کیوبک سٹی ویمنز ٹینس کی فاتح بلجیم کی ایسون وان یوٹنواک نے بھی30درجے ترقی ملنے پر68ویں پوزیشن کی حاصل کرلی۔ یہ بھی ان کا پہلا ٹائٹل شمار ہوا۔ مینز سنگلز کی ٹاپ20پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ اس بار بھی رافیل نڈال نمبروں ہیں۔ راجر فیڈر دوسرے، اینڈی مرے تیسرے، الیگزینڈرز یوریف چوتھے اور کروشیا کے مارن کلک پانچویں نمبر پر موجود رہے۔ سربیا کے نووک جوکوک چھٹے، ڈومینک تھیم ساتویں، اسٹینسلس واورینکا آٹھویں، گریگور دیمتیروف نویں اور پبلوکارینو بسٹا بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔ 11سے 20ویں نمبروں پر باترتیب میلوس رائونک، ڈیوڈ گوفن، روبرٹو بوٹسٹا، کائی نیشکوری، کیون اینڈرسن، سام کیورے، جون سنر، جوئے ولفوریڈ سونگا، ٹوماس بریڈیچ اورنک کریگوئس ہیں۔

تازہ ترین