لاہور ( نمائندہ جنگ) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں جدید ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا بین الاقوامی معیارکا ٹینس کورٹ لاہور میں بنایا گیا ہے، امید ہے جلد ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے اور ٹینس اسٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے اور جب بھی پاکستان آؤں گا یہاں آکر ٹریننگ کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے رول ماڈل بنوں۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، جب ہوگی سب کےسامنے ہوگی۔