کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپئن منظور جونیئر اور اولمپئن شہبازاحمد سینئر فائیو کی ٹیموں نے پہلے عیسیٰ لیب قائد اعظم انڈر 19 فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچز میں اصلاح الدین فائیو نے کامیابی سمیٹی جبکہ منظور جونیئر اور حسن سردار فائیو کا مقابلہ برابر ہوگیا۔