کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ارکان کے اعزاز میں اے پی ایم ایل بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر درچین ظہیر کی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا گیا،تقریب میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےدرچین ظہیر نے کہاکہ ہمارے لیڈر پرویز مشرف کا دور ملک کا سنہرا دور تھا،عوام کو ان کے دور کی اصلاحات آج بھی یادہیں،انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی،تقریب کے شرکاءسے محمد علی اچکزئی،معظم علی بلوچ اور نواز دانش نے بھی خطاب کیا۔