• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مکاتب فکر کے 34علماءکا راولپنڈی میں داخلہ بند ، 11کی زبان بندی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کےلئے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے مختلف مکاتب فکر کے 34علماءکا راولپنڈی میں داخلہ بند کر دیا گیا جبکہ 11کی زبان بندی کر دی گئی۔ منگل کو اپنے دفتر میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے کہا کہ محرم اور صفر میں راولپنڈی ضلع میں کل575جلوس اور2046مجالس ہو ں گی ،سیکورٹی پر6ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج و رینجرز کے جوان اور رضا کار تعینات ہو نگے۔ ساتویں ،دسویں اور چالیسویں کے جلوس کے لئے کرفیو نما سیکورٹی ہو گی،ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرائی جائے گی ، فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔محرم سے قبل ترجیحی بنیادوں پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز باقاعدگی سے کیے جارہے ہیں۔ سکیورٹی اداروں میں تعاون اور ہم آہنگی کیلئے اور بروقت اطلاعات کے حصول کیلئے محرم کے آغاز پر ریجن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ بروقت اطلاع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بہتر انداز سے نمٹا جاسکے ۔
تازہ ترین