راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)محرم الحرام کے دوران امن و امان ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ مرکزی روٹ پر چار سو سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی۔دریں اثنا محرم الحرام سیکورٹی امور پر غور کیلئےاجلاس جمعرات 21 ۔ ستمبر کو دن گیارہ بجے عید گاہ شریف اصغرمال راولپنڈی میں ہو گا۔اجلاس میں قائم مقام کمشنر راولپنڈی ڈویژن طلعت محمود گوندل، سی پی او اسرار احمد عباسی ،سجاد ہ نشین عید گاہ شریف پیرنقیب الرحمن ، سرکاری محکموں کے سربراہان ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، انجمن تاجراں کے نمائندے ،میلاد کمیٹیوں کے عہدیدار ، عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عاشورہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور امن و امان کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔