• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ، پاکستانی ٹیکسٹائلز کی نمائش ، برآمدات میں اضافے کا امکان

پیرس میں’ ٹیکسٹائل ورلڈ ‘نمائش میں 36 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان معین الحق نے پیرس میں منعقد ہونے والی چار روزہ اکتالیسویں ’ٹیکس ورلڈ نمائش‘ میں پاکستانی اسٹالز کے دورے کے دوران کیا جہاں پاکستان کی اعلیٰ اور معیاری کپڑے کی مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔

 سفیر پاکستان نے ریشم،سوتی کپڑے اور جینزکے بنائے ہوئے مختلف ملبوسات جو حاض طو رپر یوپین خریداروں کیلئے تیار کئے گئے تھے، ان کی تعریف کی۔ سفیر پاکستان نےاسٹال مالکان سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور نمائش میں حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت کی وجہ سے پاکستانی کپڑے کی مصنوعات کو فرانس میں متعارف کروانے اور یورپ کی پرکشش منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی کپڑے کی صنعت کے نامور گروپوں اوربرآمدکنندگان نے بھی اس نمائش میں شرکت کی جن میں نشاط ملز، کوہ نور، سفائر، لبرٹی ٹیکسائل، کمال لمیٹڈ، مسعود ٹیکسٹائل اور لکی ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ 

ٹیکس ورلڈ سال میں دو مرتبہ منعقد کی جانے والی ایک مقبول تجارتی نمائش ہے جو خصوصی طور پر کپڑے اور فیشن کی صنعت سے وابستہ لوگوں کیلئے لگائی جاتی ہے۔

یہ بین الاقوامی سطح پر کپڑے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کیلئے یورپین منڈیوں تک رسائی کیلئے ایک موثر اور قابل قدر ذریعہ ہے۔

تازہ ترین