• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پنوعاقل کے رہائشی شخص اکبر عالمی نے اپنی نابینا بیٹی کے ہمراہ با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ بیت المال کے ذریعے ہماری امداد کے لئے فنڈز آتے ہیں جو کہ با اثر افراد ہڑپ کرجاتے ہیں اور فنڈز مانگنے پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث ہمارے گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے ، با لا حکام سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر بیت المال کے ذریعے ملنے والے فنڈز ہمیں دلوائے جائیں اور ہماری مالی امداد کی جائے ۔

تازہ ترین