• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پندرہ ستمبر کے ڈرون حملے کی روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی، چوہدری نثار

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہا ہےکہ برکس میں پاکستان مخالف قرارداد منظور ہوئی لیکن پاکستان کی وزارت خارجہ اور،ہمارے سفارت کار سورہے تھے برکس میں پاکستان کیخلاف اعلامیے کو رکوانے میں کوتاہی کے ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے، ہمارے سفارتکار بتائیں کہ وہ کس مرض کی دوا ہیں، بھارت پاکستان مخالف اعلامیہ لانے میں کامیاب ہوگیا، 15؍ ستمبر کے ڈرون حملے کی روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی۔وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے۔

چوہدری نثارنے کہاکہ وزارت خارجہ کے برکس سے متعلق سیل نے چین، جنوبی افریقہ، روس اور برازیل سے رابطے کیوں نہیں کیے اور چین میں پاکستان کے سفارتکار وں نے متحرک کردار ادا کیوں نہیں کیا، سفارت کاروں سے جواب طلبی ضرور ہونی چاہیے کہ انہوں نے حکومت اور وزارت خارجہ کو اس امر کے بارے میں پہلے اطلاع کیوں نہیں دی، ہمارا دشمن ملک ایک سال سے اس قرارداد کیلئے کام کر رہا تھا، بتایا جائےکہ ہمارے سفارتکار پاکستان کی عزت نفس اور پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیوں نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین