تاجکستان کی کھیلوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ اور مارشل آرٹ کی مختلف متعدد اقسام پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ ان کھیلوں کی وجہ سے شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ کمیٹی کے مطابق پابندی کی یہ تجویز تشدد کے خاتمے اور کھیلوں کے وقار کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے دی گئی ہے۔
ذرائع نے امکان طاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس تجویز کو تاجکستان کی وزارت انصاف منظور کر لے گی۔