• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 ،الیکشن کمیشن آزاد امیدوار فاروق راجہ کا انتخابی نشان شائع کرنا بھول گیا،الیکشن کالعدم ہونے کا خدشہ

Todays Print

لاہور(نمائندہ خصو صی)این اے 120ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن آزاد امیدوار فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا ۔

الیکشن کمیشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدوار کے نام شائعکئے جبکہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے،آزاد امیدوار فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن  فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا،اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے، حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم اگر امیدوار عدالت سے رجوع کرے تو الیکشن دوبارہ ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہےفاروق راجہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھےاس کے انتخا بی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین