بہاولپور(نمائندہ جنگ)خلیجی حکمرانوں کی شکار کے سلسلے میں بہاولپورڈویژن میں متوقع آمد پر ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ سے 3کمپنی رینجرز سکیورٹی کیلئے مانگ لی، تفصیلات کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ خلیجی حکمرانوں کی شکار کے سلسلے میں جلد بہاولپورڈویژن میں آمد متوقع ہے جبکہ ان کے آنے سے پہلے ایک خلیجی ٹیم پاکستان پہنچے گی جو شکار کے علاقوں کادورہ کرےگی لہٰذا اس حوالے سے وی وی آئی پی کی سکیورٹی کیلئے 3رینجرز کمپنی فراہم کی جائیں جو 31مارچ 2018ء تک ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔