اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ کے گریڈ20کے دو اعلی افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔محمد اخلاق رانا کو پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سرکل راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ان کے پیش رو اعجاز منہاس کو جنرل منیجر پوسٹل لائف انشورنس لاہور لگایا گیا ہے۔محمد اخلاق رانا کو پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان سرکل کوئٹہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔جبکہ پوسٹل لائف انشورنس کراچی کے جی ایم گریڈ19کے افسر اکبر علی ڈیرو کو پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ڈی جی پاکستان پوسٹ کے احکامات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محمد اخلاق رانا پیر کو راولپنڈی میں چارج سنبھالیں گے۔