• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، ورثا نے رپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دے دی

Pat Protests Outside Civil Secretariat Demands Release Of Najafi Report

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے بعد ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونےوالوں کے ورثا کی بڑی تعداد پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پہنچی اور وہاں دھرنا دے دیا۔

ورثا میں خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھےجب کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہائیکورٹ کے حکم کےبعد رپورٹ دی جائے۔

سول سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سمیت کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث ورثا نے اپنی درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کے اسٹاف کو دی۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجی کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے پر وزیراعلیٰ اور رانا ثنااللہ کا کردار سامنے آئے گا، حکم امتناع جاری نہ ہونے تک کاپی دینے کے پابند ہے، اگر کاپی جاری نہ کی گئی توتوہین عدالت ہوگی۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنےو الے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین