کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے سیالکوٹ اور پسرور میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈر گوجوانوالہ نے بھارتی فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہیں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔
کورکمانڈر گوجرانوالہ نےبھارتی فائرنگ سے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی کیلئے دعا کی۔