• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ایف ملتان سٹی و ڈویژن کا اجلاس زکریا یونیورسٹی کی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ( ایم ایس ایف) ملتان سٹی و ڈویژن کا مشترکہ اجلاس سٹی صدر عمر فاروق خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی سرپرست اعلی ٰ چوہدری حبیب سنگھیڑا اور ڈویژنل صدر سید محسن زمان شاہ تھے ۔اجلاس میں ایم ایس ایف زکریا یونیورسٹی کی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی تنظیم نو کی جائے گی ۔ سٹی صدر عمر فاروق خان نے  کہا کہ ایم ایس ایف طلبہ کے مفاد ات کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ جہاں بھی طلبا کو مسائل درپیش ہوتے ہیں ۔ وہاں ایم ایس ایف آگے آتی ہے ۔طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رہے گی
تازہ ترین