ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری ریاض خان نے ضلع کے تمام سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول سربراہان کو حکم دیا ہے کہ وہ روزانہ ایک بچے کو سکول میں داخل کریں اور اس بارے میں روزانہ رپورٹ دیں ۔ انرولمنٹ کا ٹارگٹ ہر صورت میں پورا کیاجائے بصورت دیگر سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔