• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط معلومات کی فراہمی پر ای ٹی او جہلم سمیت تمام انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان کی فراہمی کے دوران شہریوں سے ٹیلی فون نمبر حاصل نہ کرنے اور ڈائریکٹوریٹ میں غلط نمبر فراہم کرنے پر ای ٹی او جہلم سمیت تمام انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ ایکسائز انسپکٹروں کو ہدایت تھی کہ پراپرٹی ٹیکس کے چالان کی ڈیلیوری کے وقت مالکان جائیداد سے ان کے ٹیلی فون نمبر حاصل کر کے ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کئے جائیں تاکہ بعد میں چیکنگ کر کے اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ واقعی ان مالکان جائیداد کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان موصول بھی ہوئے ہیں کہ نہیں ۔ اس سلسلے میں عملہ کی طرف سے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبروں پر لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو وہ ٹیلی فون نمبر غلط نکلے ۔
تازہ ترین