• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 4ارب روپے کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم ترقیاتی سکیم فیز ٹو میں ملتان ڈویژن کی نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 4ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔کمشنرملتان ڈویژن بلال بٹ نے یہ منظوری وزیراعظم ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں دی۔ ترقیاتی سکیموں کے فیزٹومیں بجلی، گیس ، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائی وے ، واسا اور دیگر محکموں کی سکیمیں شامل ہیں، اس موقع پر کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی‘ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کوالٹی پر سمجھوتہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تنویر اقبال نےبریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم ترقیاتی سکیموں کے فیز ون میں ڈویژن بھر کے لئے 4ارب 90کروڑروپے کے 3628سکیمیں منظور کی گئی تھیں۔ضلع ملتان میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 259، واسا کی 5، ہائی وے کی 44، محکمہ بلڈنگ کی 10سکیمیں، ضلع خانیوال میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 334، لوکل گورنمنٹ کی 53، ہائی وے کی 99اور محکمہ بلڈنگ کی 12، ضلع وہاڑی میں پبلک ہیلتھ کی 52، لوکل گورنمنٹ کی 256، ہائی وے کی 29، ضلع لودھراں میں پبلک ہیلتھ کی 169، لوکل گورنمنٹ کی 52، ہائی وے کی 52ا ور محکمہ بلڈنگ کی 6سکیمیں منظور کی گئی تھیں۔ یہ تمام سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیںاجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین