انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے 124 رنز سے جیت لیا، معین علی نے 57 گیندوں پر 102 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی، کرس گیل 94 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔
برسٹول میں انگلش بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،پہلے جو روٹ اور بین اسٹوکس نے ہاتھ دکھائے ، روٹ 84 اور اسٹوکس نے 73 رنز بنائے۔
اس کے بعد معین علی نے توکمال ہی دکھادیا،انہوں نے صرف 57 گیندوں پر 8 چھکوں کی مدد سے 102 رنز جڑ دیئے ، انگلینڈ کا اسکور نو وکٹ پر 369 رنز رہا ۔
جواب میں ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کے سوا کوئی بیٹسمین انگلش بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، گیل بھی سنچری سے چھ رن کی دوری پر رن آؤٹ ہو گئے ۔
مہمان ٹیم 40ویں اوور میں 245 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ، پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔