ٹوکیو (نیوز ایجنسیز) کیرولین وزنیاکی نے موجودہ ٹینس سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرہی لی۔
انہوں نے ٹوکیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وہ رواں برس ساتویں بار کسی ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچی تھیں، جس میں انہوں نے چھ بار شکست کھائی البتہ سات کا ہندسہ ان کیلیے لکی ثابت ہوا اور فائنل میں انہوں نے انستاسیا پولوچنکووا کو شکست دیدی۔
سنگلز فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے روسی حریف انستاسیا پولو چنکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 7-5 سے زیر کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا، 27 سالہ وزنیاکی نے یہ ٹائٹل مجموعی طور تیسرا بار حاصل کیا ہے۔ انہوں نے پہلا سیٹ صرف 21 منٹ میں ہی جیت لیا۔ تھرڈ سیڈ اسٹار کو دوسرے سیٹ میں تھوڑا چیلنج ملا لیکن انہوں نے 12 ویں گیم میں حریف کی سروس بریک کرکے سیٹ، میچ اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔