راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے ایریاز میں ہفتہ صفائی منانے کااعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں باقاعدہ افتتاحی تقریب آج (پیر) کو صبح سات بجے شاہ بلوط پارک میں ہو گی ، جس کے بعد باقاعدہ ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ہو جائے گا ، ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق کینٹ بورڈ پہلے یہ ہر چھ ماہ بعد ہفتہ صفائی کا انعقاد کرتا تھا اس مہم کی کامیابی کے بعد اب کوارٹرلی اس مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ کینٹ کو صاف ستھرا رکھا جاسکے اور شہریوں میں بھی صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جاسکے، آج کی افتتاحی تقریب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران سمیت وائس پریذیڈنٹ اور منتخب ممبران شرکت کرینگے۔