پاکستان ہاکی ٹیم نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔
ہاکی آسٹریلیا پانچ سے بارہ نومبر تک انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کا انعقاد کر رہی ہے ۔ ٹورنامنٹ کے میچز دو شہروں میلبورن اور بینڈیگو میں کھیلے جائیں گے ۔
فیسٹیول میں ویمن ٹیموں کا بھی ٹورنامنٹ ہو گا جس میں ہالینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق آسٹریلیا، پاکستان، جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مینز ٹائٹل کےلئے مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم 8 نومبر کو آسٹریلیا ، 9 نومبر کو جاپان جبکہ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔
گولڈ اور برانز میڈل کے لیے میچز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔