اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی میڈیا نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو گھیر لیا اور ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نواز شریف سے ان کی ملاقات صرف سیاسی امورپر مشاورت تھی ابھی اختلاف پر بات نہیں ہوئی۔ لوگ میرے حوالے سےبات بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے گھٹنے میں تکلیف ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پمز سے ایم آر آئی ٹیسٹ اور ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا ہے۔